ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کیلئے کھولنا ہوگا، صدر چین

Apr 27, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/IK-China-Golmez-Confrence-SOT-27-04-.mp4"][/video]

چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینا ہوگا، جب کہ تجارت کو مزید وسعت دینے کیلئے ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کیلئے کھولنا ہوگا۔

بیجنگ میں ہونے والی سربراہان کی گول میز کانفرنس سے خطاب میں چین کے صدر چی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ہمیں اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، پوری دنیا میں معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کیلئے کھولنا ہوگا۔

 

چین کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینا ہوگا، ہم مشترکا جدوجہد سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنا سکتے ہیٕں، جب کہ کثير الجہتي تعاون بيلٹ اينڈ روڈ فورم کا بنيادي ايجنڈا ہے۔

 

واضح رہے کہ چین کے شہر بيجنگ ميں ہونے والي بيلٹ اينڈ روڈ فورم کي گول ميز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر عالمی رہنما بھی موجود رہے۔

PM IMRAN KHAN

Xi jiping

BRF

Tabool ads will show in this div