معروف ہالی ووڈ اداکارہ نے سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

Apr 27, 2019

معروف ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں حقیقی معنوں میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق ميگا بجٹ سپر ہيرو فلم اوينجر اينڈ گيم ميں بليک وڈو کے طور پر دکھائي دينے والي اسکارٹ جانسن سياسي ميدان ميں اُترنے والي ہالي ووڈ کي پہلي سياستدان نہيں ليکن ان کي خاص بات يہ ہے کہ وہ صدارتي سياست نہيں بلکہ مقامي سياست ميں آنا چاہتي ہيں۔

چونتيس سالہ اسکارٹ جانسن کا کہنا ہے اس وقت علاقائي سطح پر اور معاشرے ميں حقيقي معنوں ميں تبديلي لانے کے ليے مقامي سياست کا کردار زيادہ اہم ہے۔ ايک سوال پر اسکارلٹ جانسن نے کہا کہ اس وقت ڈيموکريٹک پارٹي کمزور پڑ چکي ہے اور وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہي وجہ ہے کہ میں نے ابھي تک ووٹ دینے کے ليے کسي کو منتخب نہيں کيا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2016کے انتخابات ميں اسکارلٹ جانسن نے ڈيموکريٹک اميدوار ہليري کلنٹن کي حمايت کي تھي۔

واضح رہے کہ امریکا میں آئندہ صدارتی انتخابات نومبر 2020 میں ہوں گے، جس کیلئے ڈيموکريٹ پارٹي کي جانب سے سابق امريکي نائب صدر جوبائیڈن بھی حصہ لیں گے۔

JOE BIDEN

US Presidential Election

Tabool ads will show in this div