Technology

جاپانی کمپنی نے دنیا کا تیز ترین الگورزم تیار کرلیا

Apr 26, 2019

جاپان کی الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی توشیبا نے دنیا کا تیز ترین الگورزم تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فارمولے سے کمپیوٹروں کی حساب کتاب کرنے کی استعداد کار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا، توشیبا کا کہنا ہے کہ یہ الگورزم مختلف تراکیب کے شعبے میں بہترین نتائج حاصل کرنے کی جانب بڑی پیشرفت ہے۔

اس عمل کے تحت مختلف ممکنہ صورتوں میں سے بہترین عمل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ معاشرے اور کاروبار میں درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان میں ترسیل کے باکفایت راستوں کی نشاندہی اور نئی ادویات کی تیاری کو آسان بنانے کا عمل شامل ہے۔

ماہرین کا خیال رہا ہے کہ کسی مسلے کے کئی حل میں سے بہترین حل تلاش کرنے کے لیے کوانٹم کمپیوٹرز کہلانے والے کمپیوٹروں کی مدد سے اعدادوشمار کا بڑا حساب کتاب کرنا ہو گا۔

توشیبا کا کہنا ہے کہ اس کا الگورزم عام کمپیوٹروں پر استعمال کیا جا سکتاہے اور دنیا کے تیز ترین کمپیوٹروں کی ممکنہ اہلیت کے مقابلے میں دس گنا تیز ہے۔

Toshiba

World’s Fastest Algorithm

Tabool ads will show in this div