دل کے مریضوں کیلئے خوشخبری، بیٹری کے بغیر چلنے والا پیس میکر تیار

سائنسدانوں نے پہلی بار ایک ایسا تجربہ کیا ہے جو دل کے مریضوں کیلئے نئی امید ثابت ہو سکتا ہے، بیٹری کے بغیر چلنے والے پہلے پیس میکر کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔

دل کے مریضوں کیلئے نیا آلہ تیار کرلیا گیا، بیٹری کے بغیر پہلے پیس میکر کا تجربہ کامیاب ہوگیا، پیس میکر کا تجربہ ایک جانور پر کیا گیا۔

چينی اور امريکی سائنسدانوں کے تيار کردہ سیم بايوٹک کارڈیک پيس ميکر نامی اس ڈيوائس کو تجربے کے دوران بڑے جانور پرآزمايا گيا، جس نے

دل کی دھڑکن کو باقاعدہ بنايا، يہ آلہ دل کی دھڑکنوں سے چلتا ہے، يعنی پيس ميکر دل کی دھڑکنوں سے بجلی بناتا ہے، اور يہ بجلی پيس ميکر کو چلاتی ہے۔

اس پيس ميکر ميں لگا سنسر دل کی دھڑکن کو مسلسل مانيٹر کرتا ہے اور دھڑکنيں بے قاعدہ ہونے پر برقی ارتعاش سے انہيں باقاعدہ بناتا ہے، اہم بات يہ ہے کہ يہ ايکسپائر نہيں ہوتا۔

یہی نہيں يہ سائنَس اريتھيميا اور وينٹری کيولر فيبری جيسے جان ليوا مسائل کو بھی درست کرديتا ہے۔

HEALTH

HEART

Battery less Pacemaker

Tabool ads will show in this div