بھارتی میڈیا، حکومت سب جھوٹے، بھارتی فضائیہ نے ناکامی تسلیم کرلی

Apr 26, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/FW-India-IAF-Report-PKG-26-04.mp4"][/video]

بھارت نے باالاخر ہار مان لی، بھارتي فضائيہ نے اپني ناکامي کو تسليم کرليا۔

بھارت کا ميڈيا بھی جھوٹا حکومت بھی جھوٹی، ترجمان بھي جھوٹے اور فوج بھي پلوامہ واقع کے بعد بھارت کے بڑے دعوے بھارتی ناکامي کا ہار بن گئے۔

بھارتي فضائيہ مان گئي کہ وہ پاکستان کو نقصان نہ پہنچاسکي اور اگر مگر کا راگ الاپتے ہوئے ناکامي کا اعتراف کرہي ليا۔

ہندوستاني ميڈيا کے مطابق بھارتي ایئرفورس نے اپني رپورٹ ميں ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا بھارتی فضائیہ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

بھارت کے پاس ایف 16 گرانے کا ثبوت ہے تو سامنے کیوں نہیں لاتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

رپورٹ ميں کہا گيا کہ اگر ايسميٹري ٹيکنالوجي ہوتي تو نتائج مختلف ہوتے، بھارتي فضائيہ نے يہ بھي اعتراف کيا کہ پاک فوج کو ٹيکنالوجي کي دوڑ ميں بھارت پر سبقت حاصل ہے۔

اس قبل بھارتي وزير خارجہ بھي اپني ناکامي کا اعتراف کرچکي ہے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر تو پہلے ہي کہہ چکے ہيں بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہيں بن جاتا ۔

 

India Air force

Tabool ads will show in this div