نشوہ کی موت،پرائيويٹ ہاسپٹل اينڈ کلينک ايسوسی ايشن کے صدر جنيد شاہ مستعفی

نشوہ کي موت کے بعد پہلا استعفيٰ سامنے آگیا۔ پرائيويٹ ہاسپٹل اينڈ کلينک ايسوسي ايشن کے صدر جنيد شاہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کرديا۔

رواں ہفتے کراچی میں 9 ماہ کی بچی نشوہ کی موت کے بعد پرائيويٹ ہاسپٹل اينڈ کلينک ايسوسي ايشن کے صدر جنيد شاہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومتي ذمہ داران بھي غلطي تسليم کرکے استعفی ديں، مجھ ميں شرم ہے، سيٹ پرمزيد نہيں رہ سکتا۔

انھوں نے ہيلتھ کيئر کميشن کے چيئرمين سے متعلق سماء کي خبر کي تصديق بھي کي اور کہا کہ جو لوگ سيٹ پر بيٹھے ہيں وہ اہل ہي نہيں۔جنيد علی شاہ نے کہا کہ جب تقررکيا جارہا تھا اس وقت ہيلتھ کميشن کہاں تھا؟ کمیشن کی اہليت تو سيٹ پر لانے سے پہلے چيک کي جاتي ہے۔

نشوہ کے والد کی دھرنا دینے کی دھمکی

اس کے علاوہ نشوہ کے والد قيصر نے دارالصحت اسپتال کے چيئرمين ، وائس چيئرمين اور ايگزيکيٹيو ڈائريکٹر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرديا اور کہا کہ اگر 2 مطالبات پورے نہيں ہوئے تو دھرنا دوں گا۔

دارالصحت اسپتال کو سیل کرنے کے خلاف ہیں،خواجہ اظہار

ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ دارالصحت اسپتال کو سیل کرنے کے حق میں نہیں ہیں، نشوہ سے کسی کی دشمنی نہیں تھی۔

Health care commission

Nishwa

Junaid ali shah

Private Hospital and Clinic Association

Tabool ads will show in this div