غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے مالی سال کے بجٹ میں اہم تجاویز

Apr 26, 2019

غير ملکي سرمايہ کاري کي راہ ميں رکاوٹيں دور کرنے کےلیے اسٹاک ايکسچينج پاکستان کے عہديداروں نے مالي سال کے بجٹ کيلئے تجاويز دے ديں۔

اسٹاک ایکسچینج کے عہديداروں نے بجٹ تجاویز میں کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کپیٹل گین ٹیکس نہ لگايا جائے۔

اسٹاک ایکسچینج کے مطابق کپیٹل گین ٹیکس کا ہونا غير ملکي سرمايہ کاري ميں رکاوٹ ہے، کيوںکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلئے کاسٹ بڑھ جاتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی، کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کار انکم ٹیکس آرڈننس کے تحت سالانہ گوشوارے کے ساتھ ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔

بجٹ تجویز میں مقامی سرمایہ کاروں کے لئے بھی کپیٹل گین ٹیکس کی ادائیگی کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لینے کا کہا گیا ہے، جبکہ جو نان فائلرز شئیرز کی فروخت پر سالانہ 1 لاکھ روپے منافع کماتے ہيں ان کےلئے ود ہولڈنگ ٹيکس برقرار رکھنے کا مشورہ ديا گيا ہے۔

pakistan economy

foreign investment

budget 2019-20

psx suggestions

Tabool ads will show in this div