ڈیرہ اسماعیل خان کچہری میں فائرنگ کیخلاف پشاور میں وکلا کی ہڑتال

Apr 26, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کے خلاف خیبرپختونخوا بار ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔

پشاور میں ہائیکورٹ سمیت کسی بھی عدالت میں وکلا مقدمات کی پیروی کیلئے پیش نہیں ہوئے اور سائلین عدالتوں کے چکر لگا کر نامراد واپس لوٹے۔

دریں اثنا بار کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعہ سمیت عدالتوں کے اندر دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔

وکلا نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کچہری ایریا میں فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی عدالت کی حدود میں فائرنگ کرکے دو وکلا اور ایک خاتون کو زخمی کردیا تھا۔

bar council