ایل این جی کیس: شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے نام ای سی ایل میں شامل

قومی احتساب بیورو ( نیب) کی سفارش پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے گئے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کیس میں نامزد جن ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ان میں چیئرپرسن اوگرا اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق ایم ڈی بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل تمام ان تمام افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔

سابق وزیر اعظم سمیت 7 افراد کے خلاف انکوائری کی منظوری 6 جون 2018 کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے دی تھی۔ نیب کا الزام ہے کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کے خلاف من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دیا تھا۔ تحقیقات کے دوران شاہد خاقان عباسی متعدد مرتبہ نیب اور عدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں۔

ECL

Tabool ads will show in this div