راولپنڈی: اٹک خورد سے 2 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : راولپنڈی پولیس نے اٹک خورد کے علاقے سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
آر پی او راولپنڈی اختر لالیکا نے میڈیا کو بتایا کہ نواحی علاقے اٹک خورد میں معمول کی چیکنگ کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، 30 بور کے 3 پستول اور تھری جی کی 100 گولیاں برآمد کرلیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گفتار ملزمان میں عرفات اور نعمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء