اس ملک کو چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، شیخ رشید احمد

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قيادت ميں ملک کو خوشحال بنائيں گے، اسد عمر محنتی اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، آصف زرداری اور شریف خاندان نے ملک کو بہت لوٹا، اس ملک کو چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عمران خان کی بلاول بھٹو سے متعلق بیان پر تبصرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے بات کو پھیلارہے ہیں، گدھا گدھا ہے اور زيبرا زيبرا ہے،کسی کو صاحبہ کہنے سے کوئي صاحبہ تھوڑی ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کی کسی سے متعلق سلپ آف ٹنگ نہيں بھي تھي تو کيا ہوگيا۔
وزیراعلی پنجاب سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان عثمان بزدار کيساتھ کھڑا ہے، ميں عمران خان کو جانتا ہوں تاہم ميں پي ٹي آئي کا رکن نہيں ہوں۔
اپنی وزارت سے متعلق انھوں نے کہا کہ خود کو وزارت اطلاعات کے قابل نہيں سمجھتا، فردوس عاشق اعوان زبردست وزير ہيں اور وہی وزارت کو چلائیں گی۔