بھارتی فوج کی فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت 2 کشمیری نوجوان شہید

Apr 25, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران اسلا م آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں ایک فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر برہان الدین سمیت 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ڈاکٹر برہان الدین اور صفدر امین کو بیج بہاڑہ کے محلے باگندر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی پولیس کے ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے اور فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ تاہم مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

دریں اثنا قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ اسلام آباد اور بیج بہاڑہ قصبوں میں پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

Tabool ads will show in this div