خاتون مداح نے ماہرہ خان کو مٹھائی بنادیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Apr 24, 2019

فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے مداح پاکستان، بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں موجود ہیں جو انہیں اپنے اپنے انداز سے خراج تحسین پیش کرتے رہتے ہیں۔

ماہرہ خان کی ایسی ہی ایک مداح نے سوشل میڈیا پر اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مٹھائی بنادیا۔

ٹویٹر صارف نے اداکارہ کی  تصاویر کے ساتھ مٹھائی کی تصاویر لگا کر شیئر کیا ہے، جو ایک انوکھا اور منفرد آئیڈیا ہے۔

ماہرہ خان کے ملبوسات اور مٹھائیوں کا خوبصورت انداز سے موازنہ کیا گیا ہے۔

ٹویٹر کی اس سیریز میں پیش کی گئی تصاویر میں ماہرہ خان کو سرخ ملبوسات میں جلیبی، سبز رنگ میں پستے والی برفی، براؤن رنگ کے ساتھ گلاب جامن اور دیگر مٹھائیوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

ACTRESS

Tabool ads will show in this div