چوہدری پرویز الٰہی کا عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان
اسپيکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرويز الٰہی نے بھی عثمان بزدار کا ساتھ دينے کا اعلان کرديا۔ کہتے ہيں مونس الٰہی اور حمزہ شہباز ملاقات کی خبر جھوٹی ہے، عمران خان اور عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہيں۔
پی ٹی آئی میں ایک گروپ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے سرگرم ہوگیا تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔
پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ عمران خان اور عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہيں۔ انہوں نے مونس الٰہی اور حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات کی خبر کو بھی جھوٹا قرار دے دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کہتے ہیں کہ تمام ملاقاتيں وزيراعلیٰ کو مضبوط بنانے کيلئے ہيں، سياست ميں اختلافات ہوتے رہتے ہيں۔