پنجاب میں 13 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

پنجاب میں 13 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرديا، راولپنڈی میں سب سے زيادہ 5 ہزار 600 افراد نے اپنے بچوں کو ویکسین پلوانے سے منع کردیا۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر سلمان غنی کے مطابق لاہور ميں 600، اٹک میں 500 والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کيا۔

ترجمان کے مطابق 5 ہزار والدین کو قائل کرليا گيا ہے، 2 روز ميں صوبے ميں ایک کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی۔

پشاور میں بچوں کے متاثر ہونے کی افواہ پر والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلوانے سے انکار کيا، رہ جانیوالے بچوں کو آئندہ دنوں میں قطرے پلائے جائیں گے۔

PUNJAB

HEALTH

Helath

Tabool ads will show in this div