صحافی شاہ زیب جیلانی کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک مزید توسیع
عدالت نے صحافی شاہ زیب جیلانی کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک مزید توسیع کر دی گئی ۔
ساؤتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج امداد حسین کھوسو نے کیس کی سماعت ہفتہ 27 اپریل تک ملتوی کردی۔
صحافی شاہ زیب جیلانی کے خلاف مقدمہ مولوی اقبال حیدر نامی وکیل کی مدعیت میں 6 اپریل کو ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
مقدمے میں سائبر دہشت گردی، الیکٹرانک جعل سازی، بدسلوکی، اکسانے اور ہتک عزت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
صحافی شاہ زیب جیلانی کی عبوری ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع
شاہ زیب جیلانی سینئر صحافی ہیں، انہوں نے بی بی سی اردو کیلئے امریکہ ، بیروت اور لندن میں کئی سال کام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے دی نیوز ، فرائی ڈے ٹائمز سمیت ٹی وی ، پرنٹ ، آن لائن اور ریڈیو کیلئے کام کیا ۔
شکایت کنندہ نے موقف اپنایا تھا کہ مقامی ٹی وی چینل کے دو پروگرامز میں صحافی شاہ زیب جیلانی نے پاکستان کے اعلی اداروں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیئے ہیں۔ ایک پروگرام 8 دسمبر 2017 ، جب کہ دوسرا پروگرام 18 مارچ 2019 کو نشر کیا گیا تھا۔