گوجرانوالہ، ہوٹل سے گر کر چینی باشندہ زخمی ہوگیا
گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں چینی باشندہ ہوٹل سے گر کر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی چینی شہری کی شناخت زاہو کے نام سے کی گئی ہے، جسے طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی شہری زاہو تین روز سے ہوٹل میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ چینی شہری سے تفتیش کیلئے مقامی انٹرپریٹر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، جب کہ واقعہ حادثہ تھا یا کچھ اور، اس سے متعلق تفتیش جاری ہے۔