وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے

وزيراعظم عمران خان آج جنوبي وزيرستان کا دورہ کريں گے، جہاں وہ جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔

عمران خان جنوبي وزيرستان کے علاقے وانا ميں جلسہ عام اور مکين ميں جرگے سے خطاب کريں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کا قبائلي علاقوں ميں یہ پانچواں جلسہ ہے۔ عمران خان سے پہلے کسی وزیراعظم نے قبائلی علاقوں میں پانچ جلسے نہیں کيے۔

 

جنوبی وزیرستان کے ہیڈکواٹرز وانا میں وزیراعظم عمران خان کی آمد اور جلسہ عام کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وانا میں جلسے کی سیکیورٹی پر خاصہ دار فورس، لیویز، اسکاؤٹس اور ملٹری کے جھتے مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔

 

رستم بازار وانا و دیگر راستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارٹی کے بینرز جگہ جگہ آویزاں کیے ہیں۔ وزیراعظم اس سے پہلے قبائلی اضلاع میں 4 بڑے جلسے کرچکے ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اورکزئی ایجنسی میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان علاقوں کے بچوں کو تعلیم دینی ہے، جو ہماری حکومت کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ہمیں نوجوانوں کو نوکریاں دینی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہاں کہ لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی، اس کی تکلیف جانتا ہوں، لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک کر بھڑکانا درست نہیں۔

wana

south Waziristan

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div