اوچ سبی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ، کوئٹہ سمیت 5 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

Apr 23, 2019

 

بلوچستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، اوچ پاور پلانٹ سے آنے والی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔

 کیسکو ترجمان کے مطابق 220 کے وی کی اوچ، سبی ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کی وجہ سے ٹرپ کرگئی، جس کے باعث کوئٹہ، مستونگ، بولان، سبی اور قلعہ عبداللہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ترجمان کے مطابق فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کردی گئی ہے جبکہ دیگر متاثرہ اضلاع کے فیڈروں کو لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے آہستہ آہستہ بجلی کی فراہمی کا عمل بھی جا ری ہے۔

Loadshedding

Tabool ads will show in this div