سری لنکا دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 310 ہوگئی، ملک میں ایمرجنسی نافذ
سری لنکا ميں مزيد حملوں کے خطرے کے پيش نظر ايمرجنسی نافذ کردی گئی، ايسٹر کے موقع پر دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 310 ہوگئی، سیکڑوں افراد تاحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 40 مشتبہ افراد کو حراست ميں ليا جاچکا ہے۔
سری لنکا ميں ایسٹر کے موقع پر کئی چرچ اور ہوٹلوں میں دھماکے کئے گئے، جس میں ہلاک افراد کی تعداد 310 تک جاپہنچی ہے، سیکڑوں افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سری لنکا،ایسٹر پرچرچ اور ہوٹلز میں8خودکش حملے،290 افراد ہلاک
سری لنکن حکام نے مزيد حملوں کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر ميں ايمرجنسی نافذ کردی، پوليس کو وارنٹ کے بغير کسی کو بھی گرفتار اور تفتيش کرنے کا اختيار دے دیا گیا ہے۔
منگل کی صبح بم کی اطلاع ملنے پر کولمبو ريلوے اسٹيشن کو خالی کراليا گيا۔ دوسری جانب پارليمنٹ کا اجلاس شروع ہوا تو ہلاک شدگان کی ياد ميں 3 منٹ کی خاموشی اختيار کی گئی، قومی پرچم بھی سرنگوں رہا، پارليمنٹ کو رپورٹ ميں بتايا گيا کہ اعلیٰ پوليس افسر نے 10 دن پہلے ہی حملوں کا خطرہ ظاہر کرديا تھا۔
مزید جانیے : سری لنکا دھماکے ،ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ نے سب کو حیران کردیا
ایسٹر دھماکوں ميں ملوث ہونے کے شبہے ميں اب تک 40 افراد کو حراست ميں ليا جاچکا ہے، افواہوں سے بچنے کیلئے سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، پوليس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ بيگ يا گاڑی دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر اطلاع کریں۔