کیچ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایرانی سرحد کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں 2 ملزمان مارے گئے۔

لیویز کے مطابق واقعہ گزشتہ رات بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں ایرانی سرحد کے قریب گر پہاڑی پر پیش آیا، جہاں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی کی جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آور مارے گئے، لاشوں کو لیویز حکام کے حوالے کیا گیا، جنہیں مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت فراز ولد نصیر احمد اور محب اللہ ولد پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق تمپ سے ہے۔

FORCES

Levies

Terrosit

FC Balochistan

check post attack

Tabool ads will show in this div