بلوچستان میں احتجاج کے دوران جاں بحق ارمان لونی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

Apr 22, 2019

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے  لیکچرار ارمان لونی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سماء کو موصول ہوگئی ہے۔

پولیس سرجن سول اسپتال کی جاری کردہ حتمی رپورٹ کے مطابق ارمان لونی کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی، رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ارمان لونی کے دل، کھوپڑی اور خون کے نمونے فرانزک لیب بھیجوائے گئے تھے جس میں موت کی حتمی وجہ کا تعین کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ابراہیم ارمان لونی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل

طبی ماہرین کے مطابق ارمان لونی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، واضح رہے ارمان لونی 2 فروری 2019ء کو احتجاج کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید جانیے : وڑانگہ لونی کا ارمان

ورثاء نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا، جس پر اے ایس پی لورالائی کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔