لوئرکرم،صداکی سبزی منڈی میں دھماکا،3افرادزخمی،سرکاری ذرائع
ویب ڈیسک:
کرم ایجنسی : صدہ بازار مارکیٹ میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
کرم ایجنسی کے علاقے صدہ بازار کی نور مارکیٹ میں دھماکے سے تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے، تاہم کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ سماء
میں
effort
identity
تبولا
Tabool ads will show in this div