کراچی میں یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ بند، ٹریفک شدید جام

کراچی میں ترقياتي کام کے باعث يونيورسٹي روڈ کا ايک حصہ بند ہونے سے ٹریفک شدید جام ہوگیا۔

سفاري پارک سے نيپا آنے والا ٹريک بند کيا گيا ہے، جس کے باعث نيپا اور اطراف ميں ٹريفک جام ہوگیا۔ گاڑيوں کو سروس روڈ سے گزارا جا رہا ہے۔

يونيورسٹي روڈ کے ایک حصے کو کچھ دن قبل کھودا گيا تھا تاہم ٹریک جزوی طور پر کھلا ہوا تھا لیکن آج سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں زیرِ زمین ہائی ٹینشن کی تاریں بچھانے کا کام جاری ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں کھودی گئی ہیں۔

Karachi traffic

university road

k electric work

Tabool ads will show in this div