يوونٹس نے مسلسل آٹھویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اطالوی فٹ بال ليگ ميں فٹ بال کلب يوونٹس نے مسلسل آٹھويں بار ٹائٹل اپنے نام کرليا ہے۔

اٹالين فٹبال ليگ ميں يوونٹس ایک بار پھر ٹائٹل کا دفاع کرنے ميں کامياب رہی، جہاں اس نے مدمقابل ٹیم فیورن تینا کو دو ايک سے ہرا ديا۔ يوونٹس کی جانب سے لوبو اور جرمن نے گولز داغے۔ یوں يوونٹس نے مسلسل آٹھويں بار ٹائٹل اپنے نام کرليا۔

دوسري جانب اسپينش فٹ بال ليگ ميں بارسلونا نے ريال سوسي داد کو دو ايک سے شکست دے دي، جب کہ انگلش پريميئر ليگ ميں مانچسٹر سٹي نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ايک صفر سے ہرا ديا۔

 

میچ کا واحد گول فل نے کیا، جس کے بعد مانچسٹر سٹی پوائنٹ ٹیبل پر پھر سر فہرست آگئی ہے۔

Spanish league

MANCHESTER CITY

Juventus F.C.

Italian League

Tabool ads will show in this div