اسد عمر کے خلاف مہم کی پرزور مذمت کرتا ہوں، جہانگیر ترین

تحريک انصاف کے مرکزي رہنما جہانگير ترين کا کہنا ہے کہ اسد عمر اور انہوں نے مل کر آٹھ سال اسٹیٹس کو کیخلاف جدوجہد کی، آج بھي وہ اسد عمر کي جدوجہد کو احترام کي نظر سے ديکھتے ہيں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کابینہ سے جانے کے باوجود اسد عمر کو پارٹی میں اہم مقام حاصل ہے، جو ہمیشہ قائم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری پارٹی اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، میں بھی اسد عمر کی جدوجہد کو احترام کی نظرسے دیکھتا ہوں۔ فرحان ورک کی جانب سے دئے گئے تمام بیانات اور الزامات جھوٹ اور غلط ہیں۔

ASAD UMAR

finance minister

HAFEEZ SHEIKH

Jahangir Tareen Khan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div