سری لنکا، ایسٹر پرچرچ اور ہوٹلز میں8خودکش حملے، 207 افراد ہلاک, متعدد زخمی

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دارالحکومت سمیت متعدد شہروں میں بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 207 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ دھماکے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، مرنے والوں میں 9 غیر ملکی اور پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں میں دھماکے کے نتیجے میں 207 افراد ہلاک، جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سری لنکن وزیراعظم نے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ حملوں کے بعد سری لنکا میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حملوں کے فوری بعد مزید نقصانات سے بچنے کیلئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے اتنے شدید تھے کہ  مذکورہ عمارتوں کے پرخچے اڑ گئے۔ سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ تمام آٹھ خود کش دھماکے تھے۔

سری لنکن فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ کے نزدیک ایک اور دھماکہ خیز ڈیوائس ملی جسے کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنادیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے چیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا  سمیت دیگر چرچ اور ہوٹلز میں اس وقت ہوئے جب لوگ عبادت میں مصروف تھے۔ کولمبو میں شانگری ہوٹل اور سینیمین گراؤنڈ میں بھی دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

 

دہشت گردی کے واقعہ پر سری لنکن حکومت نے ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے، جب کہ اسکولز اور دفاتر دو روز کیلئے بند رہیں گے۔ سری لنکن پولیس کی جانب سے بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تصدیق کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز دنیا بھر میں مسیحی برادری اج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے۔

ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز بسیلیکا چرچ میں ایسٹر کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مایوسی کو پیچھے چھوڑیں اور امید کو دفن نہ ہونے دیں جو چیزیں گزر گئی ہیں ان میں زندگی کے معنی تلاش نہ کریں۔

 

سری لنکا میں ہونے والے حملوں پر پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سری لنکا میں گرجا گھروں، ہوٹلوں میں دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ دھماکوں سے بڑا جانی نقصان ہوا کئی لوگ زخمی ہوئے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اورعوام اس سانحےپرسری لنکن حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں۔

 

دوسری جانب کولمبو میں پاکستانی سفارت خانے کیجانب سے ایمرجنسی نمبرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اگر کوئی پاکستانی اپنے کسی عزیز سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ ان نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔

 

دھماکوں پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گئی ہے

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق زخمیوں میں تین پاکستانی خواتین ماہین حسن ،منزہ ہمایوں اور عاتکہ عاطف سمیت 4 پاکستانی شہری معمولی زخمی ہوئے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کو فون کیا ، خونریز واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، قیمتی جانون کے ضیاع پر اظہار افسوس کہا مشکل وقت میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق شاہ محمود قریشی عنقریب سری لنکا کا دورہ بھی کرینگے ۔

church attack

Tabool ads will show in this div