ڈاکٹر حفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
وزیراعظم عمران خان کی نئی کابینہ میں شامل ڈاکٹر حفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
وفاقی حکومت نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا تھا۔ نئے مشیر خزانہ 2010 سے 2013 تک پیپلز پارٹی دور میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر حفیظ شیخ نے معیشت میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے۔ نئے مشیر خزانہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھانے کے علاوہ کئی سال عالمی بینک کےلیے کام کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنادیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیر خزانہ کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے اسد عمر 18 اپریل کو اپنے عہدے مستعفی ہوئے تھے۔
عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیط شیخ بنی گالہ پہنچے اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں معاشی مشکلات کے حل کے روڈ میپ پر بھی بات چیت کی گئی۔