سیاسی صورتحال میں گلوکار شہزاد رائے کی منفرد انٹری

فنکار کسی بھی ملک کے سفیرکی حیثیت رکھتے ہیں، اور وہاں کی معاشی اور سیاسی صورتحال بلاشبہ ان پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔پاکستان میں آج کل سیاسی موسم کچھ اچھا نہیں چل رہا،معاشی مسائل کے علاوہ مہنگائی کا زور ہے تو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل بھی کی گئی ہے۔

ایسے میں معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنے انداز میں موجودہ صورتحال کو اجاگرکیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے اپنے ایک پرانے گانے کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جو ملکی حالات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

یہ ویڈیو شہزاد رائے کے گانے ’’لگا رہ ‘‘ سے لی گئی ہے جو آج سے 11 سال قبل 2008 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس کی شاعری کے ذریعے انہوں نے ملکی حالات کا مدنظر رکھتے ہوئے پراثر سماجی و سیاسی پیغام دیا تھا۔

گانے کا جو حصہ شہزاد نے منتخب کیا وہ خاصا معنی خیز ہے، ویڈیو کا آغاز ’’یار ملک میں بڑی ٹینشن ہو گئی ہے‘‘ سے ہو رہا ہے جس کے بعد سب کچھ اللہ پر چھوڑ دینے کی بات کی گئی ہے۔

حیرت انگیز بات ہے کہ 11 سال کے طویل عرصہ بعد بھی گانے کے بول انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ بیٹھ رہے ہیں کیونکہ عام پاکستانی کی مشکلات جوں کی توں ہیں۔

شہزاد رائے نے ویڈیو کے ساتھ ’’ سمجھدار کو اشارہ کافی ہوتا ہے ‘‘ کے مصداق کوئی کیپشن تو نہیں دیا لیکن ٹوئٹر صارفین نے ان کا پیغام بخوبی سمجھا اور ردعمل بھی دیا۔

 

PTI

IMRAN KHAN

Shehzad Roy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div