وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

[caption id="attachment_1248042" align="alignnone" width="960"] فائل فوٹو[/caption]

وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد کی صورتحال کے پیش ںظر وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

اجلاس آج شام چار بجے بنی گالا میں ہوگا۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی ۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کیلئے حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تنقید کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان اجلاس میں حکومتی ترجمانوں کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔

۔

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div