راجن پور : رود کوہی میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، درجنوں دیہات زیرآب

راجن پور میں رود کوہی سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، درجنوں ديہات زیر آب آگئے، ہزاروں ایکڑ پر گندم کی فصلیں تباہ ہوگئیں، 2 ہزار 700 سے زائد افراد متاثر ہوئے، سيکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، ليہ کے قريب دريائے سندھ کے کٹاؤ کا مرمتی کام شروع کرديا گيا۔

راجن پور کے علاقے کوہ سلیمان پر بارشوں سے تباہی مچ گئی، رود کوہی میں سیلابی ریلوں نے 40 سے زائد ديہات کو ڈبو دیا، 10 ہزار 225 ایکڑ پر گندم کی تيار فصل برباد ہوگئی، 2 ہزار 773 افراد متاثر ہوئے جبکہ 456 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

بستی لاشاری سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بستی میں پانی داخل ہونے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، آخری فرد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

سیلابی پانی میں گھرے متاثرین امداد نہ ملنے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ آدھی رات میں سیلاب آیا، گھر اور علاقہ ڈوب چکا تھا، ریسکیو ٹیمیں صبح پہنچیں، نہ خیمے لگے اور نہ ہی امداد آئی، انسان اور جانور بھوکے ہیں۔

متاثرین نے سابق وزیراعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے موجودہ وزیراعلیٰ سے شکوہ کردیا، بولے کہ عثمان بزدار ہمارے علاقے کے ہیں مگر وہ بھی پوچھنے نہیں آئے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے لیہ میں بیٹ گجی کے مقام پر دریائے سندھ ميں ہونے والے کٹاؤ کا مرمتی کام شروع کردیا گیا۔

rajan pur

rescue operation

Rodkohi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div