وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر
پی ٹی آئی حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کردیا جبکہ فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم ہاوس نئی فہرست کا اعلان کرے گا ۔
نمائندہ سماء کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر انہیں سائنس وٹيکنالوجي کا وزیر بنا دیا گیا جبکہ فردوس عاشق اعوان معاون خصوصي برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا۔
وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عبدالحفيظ شيخ مشيرخزانہ مقررکیا گیا ہے جبکہ محمد میاں سومرو نجکاری کے وزیر ہوں گے ساتھ اعظم سواتی کی وفاقی کابینہ میں واپسی ہوئی ہے انہیں پارلیمانی امور کا وزیر مقرر کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم کی وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت
شہريارآفريدي کو وزارت سيفران دينے کا فيصلہ کیا گیا ہے، غلام سرور ہوا بازي اور اعجاز شاہ داخلہ کے وزير ہوں گے، ڈاکٹرظفراللہ مرزا صحت اور ندیم بابر پٹرولیم کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔
کابینہ میں آج رات یا کل صبح تک مزید تبدیلیاں ہوں گی، اسد عمر
پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی معمول کاحصہ ہے، مشاورت کئی روزسے جاری تھی، وزیراعظم عمران خان ایف بی آرکی ریفارمزپربھی ناخوش تھے، وزیراعظم مہنگائی اورایمنسٹی اسکیم کی تیاری پرخوش نہیں تھے، وزیراعظم کئی وزراءکی کارکردگی سےمطمئن نہیں تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں بیوروکریسی میں بھی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
پیپلزپارٹی دور کے2اہم وزراء عمران خان کابینہ کا حصہ بن گئے جبکہ علی محمد خان اور عامرمحمود کیانی کو وفاقی کابینہ سے فارغ کردیا گیا۔
وزیر اعظم نے کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم آفس تبدیلیوں سے متعلق اعلان کرے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 18, 2019
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ میں تبدیلیوں کافیصلہ کیا ہے، وزیراعظم آفس تبدیلیوں سےمتعلق اعلان کرے گا۔
کیا آپ کو بھی ہٹایا جارہا ہے؟، سماء کے سوال پر شہریار آفریدی کا جواب
اس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر نے قلمدان نے چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا،اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کابینہ کا حصہ نہ بننے سے متعلق واضح کردیا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے وزیراعظم کی خواہش ہے کہ میں خزانہ کے بجائے وزارت توانائی سنبھالوں لیکن میں کابینہ میں کوئی بھی وزارت نہیں لینا چاہتا ۔