ایم کیو ایم نے ڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب جیت لیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/Deputy-Mayor-Karachi-new.mp4"][/video]

ایم کیو ایم کے ارشد حسن ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ارشد ووہرا کی نااہلی کے باعث خالی ہونیوالی ڈپٹی میئر کی نشست پر آج کونسل ہال کراچی میں پولنگ ہوئی، مجموعی طور  پر 272 اراکین نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں 183 مرد اور 89 خواتین شامل تھیں۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سید ارشد حسن کو کامیاب قرار دیا گیا، انہوں نے 194 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی صرف 78 ووٹ حاصل کرسکے۔

ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں جانے والے ڈاکٹر ارشد ووہرا کو الیکشن کمیشن پاکستان نے پارٹی کی تبدیلی پر نااہل قرار دے دیا تھا۔

LOCAL BODIES

deputy mayor

Tabool ads will show in this div