اسد عمر نے وزرات چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
وفاقی کابينہ ميں اکھاڑ پچھاڑ کي خبريں درست ثابت ہوئيں ، وزير خزانہ اسد عمر نے قلمدان نے چھوڑنے کا فيصلہ کرليا ۔ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کابینہ کا حصہ نہ بننے سے متعلق واضح کردیا۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے وزیراعظم کی خواہش ہے کہ میں خزانہ کے بجائے وزارت توانائی سنبھالوں۔ لیکن میں کابینہ میں کوئی بھی وزارت نہیں لینا چاہتا۔
As part of a cabinet reshuffle PM desired that I take the energy minister portfolio instead of finance. However, I have obtained his consent to not take any cabinet position. I strongly believe @ImranKhanPTI is the best hope for Pakistan and inshallah will make a naya pakistan
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 18, 2019
اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ عمران خان پاکستان کیلئے بہترین امید ہیں ،ان شاء اللہ وہ نیا پاکستان بنائیں گے۔
دوسری جانب وفاقي وزيراطلاعات فواد چوہدری نے بھی صرف 2 روز قبل ٹويٹ کرکے ان افواہوں کي ترديد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس وقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہاہے، قياس آرائيوں سے ہيجان جنم ليتا ہے جو ملکي مفاد ميں نہيں ۔
حکومتی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کے حوالے سے خبروں میں کوئ صداقت نہیں، وزراء کی تبدیلی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ اس وقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے، جو ملک کے مفاد میں نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 15, 2019
فواد چوہدري نے واضح کیا تھا کہ وزراء کے قلمدان تبديل کيے جانے کے حوالے سے خبروں ميں کوئي صداقت نہيں، وزراء کي تبديلي وزيراعظم کا صوابديدي اختيار ہے ۔