کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب آ ج ہوگا

کراچی کے نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہو گا۔ سٹي کونسل ميں ضمني اليکشن کے ليے پولنگ سٹی کونسل میں صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔

ڈپٹی میئر کا عہدہ پارٹی وفاداری تبدیل کرنے کے باعث ارشد وہرہ کی نااہلی کے باعث خالی ہوا تھا۔ ان کی نااہلی کی وجہ پارٹی وفاداری کی تبدیلی بنی۔

ارشد وہرہ جب ڈپٹی میئرمنتخب ہوئے تو ان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تھا، اس کے بعد انہوں نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی، جس پر ایم کیو ایم نے ان کیخلاف پٹیشن دائر کی تھی۔

نئے ڈپٹی میئر کیلئے ايم کيوايم پاکستان کےارشد حسن اور پيپلزپارٹي کے کرم اللہ وقاصي ميں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پي پي امیدوار کو ن ليگ ، جماعت اسلامي اور اے اين پي کي حمايت حاصل ہے۔

نئے ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے 300 ارکان ووٹ کاسٹ کريں گے۔

پولنگ کے موقع پرکے ایم سی بلڈنگ کے تمام دفاتر بند ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Arshad Vohra

deputy mayor karachi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div