اسلام آباد کا غريب مگر جدت پسند محلہ

شہر اقتدار کي مسلم کالوني میں بجلی کے محکمے کا نام و نشان ہی نہیں لیکن ہر گھر پھر بھی برقي قمقموں سے جگمگاتا ہے۔

کچے رستے ہریالی کے سائے ارد گرد پوش علاقوں کے بیچ مسلم کالونی غریب محلہ غریب محلہ تو ہے لیکن جدت پسند بھی ہے ۔

شمسی توانائی کے باعث اس کالونی کے مکین بجلی کے بلوں اور لوڈ شیڈنگ جیسی فکروں سے ہیں مکمل آزاد ہیں ، سولر بستی کے باسیوں نے سارا انتظام مل بانٹ کے کر رکھا ہے ۔

ہر بندے نے سولر سسٹم لگوایا ہے کچھ لوگوں نے دو دو تین تین ملکر سسٹم لگوا لئے ہیں، اس پر ایک پنکھا اور بلب جل جاتا ہے بچے پڑھ بھی لیتے ہیں۔

بستی والے کہتے ہیں زرا سی احتیاط سے بارشوں کے دن اچھے گزر جاتے ہیں ، بارش بھی اگر ہو جائے تو کوئی بڑی چیز نہ چلائیں تو کام چل چاتا ہے، یہ خراب بھی نہیں ہوتے تین سال کی گارنٹی ہے ۔

غریب بستی والوں نے مجبوری کے تحت ہی سہی، ایک مثال ضرور قائم کی ہے کہ بحران کیسا بھی ہو ؟ اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

SOLAR SYSTEM

muslim colony

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div