Technology

جدید ترین ریسکیو ہیلی کاپٹر طیارہ آئندہ سال فروخت کیلئے پیش ہوگا

Apr 17, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/MM-First-Civilian-Heli-Plane-Vo-17-04-1.mp4"][/video]

پہلا سويلين ہیلی کاپٹر جہاز اگلے سال فروخت کیلئے مارکيٹ ميں پیش کیا جائے گا، جس سے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو ريسکيو کرنا آسان ہوجائے گا۔

ٹلٹ روٹر ایئر کرافٹ کی رفتار طيارے کی طرح تيز ہے ليکن وہ دير تک پرواز کر سکتا ہے، یہ طیارہ ہیلی کاپٹر کی طرح کسی بھی ہيلی پيڈ پر اتر سکتا ہے اور نچلی پرواز بھی کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے سے متاثرہ علاقوں ميں شہريوں کی تلاش آسان ہوجائے گي اور زخميوں کو جلد سے جلد اسپتالوں تک پہنچايا جاسکے گا، اس طيارے سے وقت اور زندگياں دونوں بچ سکيں گی۔

امريکا ميں اٹلی کی کمپنی کی مدد سے بنايا گيا ٹلٹ روٹر 2020ء ميں فروخت کیلئے مارکيٹ ميں آئے گا، جس کی قيمت ڈھائی کروڑ ڈالر کے قریب ہوگی۔

USA

Tilt Rotor Aircraft

Rescue Helicopter

Tabool ads will show in this div