سونے کی قیمت تین دن میں ایک ہزار روپے کم ہوگئی

سونے کی قیمت تین روز کے دوران ایک ہزار روپے گر گئی، فی تولہ سونا 70 ہزار روپے کا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ تین روز کے دوران ایک ہزار روپے کمی ہوگئی، آج فی تولہ سونا 550 روپے سستا ہونے کے بعد 70 ہزار روپے کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق تین روز کے دوران 10 گرام سونا ایک ہزار 19 روپے سستا ہونے کے بعد 60 ہزار 14 روپے کی سطح پر آگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد فی اونس 1276 ڈالر ہوگئی جبکہ چاندی کی بین الاقوامی قیمت 15 ڈٓالر فی اونس ہے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 900 روپے جبکہ 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

Tola

10 Gram

KSJA

Karachi Saraf and Jewelers Association

Todays Rate

Tabool ads will show in this div