خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں سیاسی تقریبات پر پابندی عائد

Apr 17, 2019

خیبر پختونخوا حکومت نے اسکولوں میں ہر قسم تنظیمی اور سیاسی تقریبات پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج کے بعد سرکاری سکول کے اندر تنظیمی یا سیاسی تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی اور اس پابندی کا اطلاق اساتذہ تنظیموں کے پروگرامات پر بھی ہوگا۔

اعلامیہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسکولوں میں ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے سیاسی تقریبات منعقد کرنےکی کی شکایات محکمہ تعلیم کو موصول ہوئی تھیں۔

ان شکایات میں انکشاف ہوا تھا کہ بعض اسکولوں میں شادی کی تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے پابندی کا فیصلہ کیا تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

Tabool ads will show in this div