تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا

Apr 17, 2019

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا ۔

 وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم  پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی جدوجہد کے بعد ہم اس مقام تک پہنچے ہیں جب سے حکومت میں آیا دل میں کوئی کنفیوژن نہیں، قائداعظم نے کہا تھا مسلمان دنیا کی عظیم قوم بنے گی، میراخواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا، کیوں کہ فلاحی ریاست کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے، اسلامی فلاحی ریاست کا قیام کوئی آسان کام نہیں، آسان کام ہوتا تو70سال کے دوران ہوچکا ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ مفاد پرست لوگ تبدیلی نہیں چاہتے، مفاد پرست ٹولے نے اربوں روپے باہر منتقل کیے، نوجوان طبقہ ملک کی بہت بڑی طاقت ہے، پوری کوشش ہے نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے، تنخواہ دارلوگوں کیلئے گھر بنانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے، جانتا ہوں تنخواہ دار طبقے کے پاس پیسہ نہیں، باہر سے انویسٹرز کی لائنیں لگی ہوئی ہیں، مشکل حالات کے باوجود دنیا سے لوگ آرہے ہیں۔

حکومت پنجاب کا ماہ رمضان سے قبل گزارہ الاؤنس جاری کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے کچی آبادیوں کے بارے میں نہیں سوچا، کراچی اور اسلام آباد میں بڑی تعداد میں لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں، کراچي کے 40 فيصد علاقے ميں کچي آبادي ہے، کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو فلیٹس بناکردیں گے، کچی آبادیاں تیزی سے شہروں میں تبدیل ہوجائیں گے، چيني کمپني نے ملاقات ميں کہا کہ پچاس ہفتوں ميں پچاس فلور بلڈنگ کھڑي کرسکتے ہيں، کچي آبادي کے لوگ ايسي بلڈنگ سے فائدہ اٹھاسکتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ منصوبے کاآغاز شروعات ہے، وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور ہاؤسنگ سیکریٹری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مسلسل محنت کے باعث آج ہم یہاں پہنچنے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ کوئی سوچے کہ وہ کامیابی دیتا ہے تو اس میں تکبر ہے، اسی تکبر کی وجہ سے شیطان کو نکالا گیا تھا، عام لوگوں کو اوپر آنے کا کبھی موقع نہیں دیاگیا، کے پی میں سرکاری اسپتالوں میں مینجمنٹ سسٹم لیکرآئے، تبدیلی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ مفاد پرست ٹولہ ہوتا ہے، مفادپرست ٹولہ مخصوص فوائدکیلئے رکاوٹیں ڈالتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے ہی دن کہتے رہے کہ حکومت فیل ہوچکی ہے، قومی خزانے سے فائدہ اٹھا کر ان کے بچے بیرون ملک چلے گئے، 10 سال میں قرضہ کہاں سےکہاں پہنچادیا، تنقید6ماہ کی حکومت پرہوتی ہے۔

 

IMRAN KHAN

HOUSING SCHEME

Naya Pakistan

Tabool ads will show in this div