سیلاب اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 49 افراد جاں بحق
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث مختلف حادثات اور سیلاب نے 49 افراد کی جان لے لی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق 176 افراد زخمی بھی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں او سیلاب کے دوران مختلف حادثات نے پنجاب میں 15، بلوچستان میں 11، خیبرپختونخوا میں 18 جبکہ سندھ میں 5 افراد کی جان لی جبکہ 176 افراد زخمی بھی ہوئے۔
مزید جانیے : بلوچستان میں بارشوں کے سبب حادثات میں مزید 17 افراد جاں بحق، 46 زخمی
راجن پور : ندی نالوں میں طغیانی، درجنوں دیہات زیر آب، گندم کی فصل تباہ
رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے 117 مکانات تباہ ہوگئے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حکومتی اداروں کو ریلیف کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خانیوال میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، حادثات میں 4 افراد جاں بحق
کراچی : آندھی اور مٹی کا طوفان، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید موسلا دھار بارشوں اور طوفان کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات جانیں : چترال میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق
ڈی جی میٹ محمد ریاض کہتے ہیں کہ ملک میں جاری بارشوں کا موجودہ سلسلہ کل تک چلے گا جبکہ ایک ہفتے کے وقفے کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی بھی کردی۔
ان کا کہنا ہے کہ نئے سلسلے کا مشاہدہ کررہے ہیں، نیا سسٹم آنے سے 2، 3 دن قبل تفصیلات بتادیں گے، موجودہ بارشوں کے بارے میں قبل از وقت کسانوں اور حکومتی اداروں کو الرٹ کردیا تھا۔