بارسلونا اورمانچسٹریونائیٹڈ کے میچ کےدوران پولیس اسٹیشن میں چوری
چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کی جنگ دیکھنے میں مگن پولیس اہل کاروں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ کینیا کے پولیس اسٹیشن میں موجود اہل کار اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کا میچ دیکھنے میں ایسے مگن ہوئے کہ چور تھانے سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق اسپین کے اسٹیڈیم کیپ نو، جسے بارسلونا کا ہوم اسٹیڈیم بھی کہا جاتا ہے، دنیا بھر کے مداحوں سے کھنچا کھنچ بھرا ہوا تھا۔
معاملہ تھا بھی اہم اور وہ تھا یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کی جنگ، جو فٹ بال کے دو جائنٹ مانچسٹر یونائیٹڈ اور بارسلونا کے درمیان جاری تھا، جہاں دنیا بھر میں دونوں ٹیموں کے مداح ٹی وی اسکرینز پر نظریں جمائے بیٹھے ہوئے تھے، ایسے ہی کچھ ماحول کینیا کے ایک مقامی پولیس اسٹیشن میں بھی تھا، جہاں پولیس اہل کار میچ دیکھنے میں محو تھے۔
The argument is not whether Messi is better than Ronaldo again. The argument now is whether Messi is human or not. Watch Pogba's reaction.???#BARMUN pic.twitter.com/1HHzidn2yG
— ♠Sunny Olusanya® (@sunny4peace) April 16, 2019
فٹ بال سے عشق اور اپنی ٹیم سے پیار میں گم اہل کاروں کو میچ دیکھنے کے دوران اس بات کا احساس ہی نہ ہوا کہ چور پوسٹ اور تھانے کی ڈیسک کو خالی دیکھ کر اسلحہ چرا لے گئے۔
میچ ختم ہوا تو اہل کار واپس اپنی اپنی نشستوں پر براجمان ہوئے تو پتا چلا کہ تھانے میں موجود 3 تھری جی رائفلز غائب ہیں۔ پولیس کے مطابق پولیس سے ہاتھ کرنے والے چور 3 بندوقیں اور گولیوں کے 60 راونڈ ساتھ لے گئے۔ واقعہ جنوبی کینیا کی پولیس چوکی نندی میں رات ساڑھے نو بجے پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں کی تلاش کیلئے سرچ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔