نیب کے چھاپے کیخلاف حمزہ شہباز کی ضمانت ميں25 اپريل تک توسيع

Apr 17, 2019

لاہورہائي کورٹ نے حمزہ شہباز کي عبوري ضمانت ميں پچيس اپريل تک توسيع کردي ہے۔ حمزہ شہباز کو نيب کي دستاويزات پر جواب جمع کرانا ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہزاد ملک کي سربراہي ميں دو رکني بینچ نے حمزہ شہباز کے گھر نیب کے چھاپے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کي۔ اس موقع پر نيب کے وکيل نے حمزہ شہباز پر الزامات سے متعلق دستاويزات عدالت میں جمع کرائیں۔

حمزہ شہباز کے وکيل نے دليل پيش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے گرفتاري سے دس دن پہلے نوٹس دينے کا حکم ديا تھا، نيب کا چھاپہ عدالت کے حکم کي توہين ہے۔ عدالت نے دونوں کيسز پر فريقين سے پچيس اپريل تک جواب طلب کرليا۔

حمزہ شہباز کے وکيل نے اعتراض کيا کہ کچھ کاغذات پڑھے نہيں جارہے، عدالت جواب کے لئے مناسب وقت دے۔ نيب کے خلاف توہين عدالت کي درخواست پر ڈي جي نيب کو بھي نوٹس جاري کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ آمد پر ن لیگی کارکنوں اور پوليس ميں دھکم پيل بھي ہوئي۔ سیکیورٹی اور بدنظمی کے باعث کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں ملی۔

MODEL TOWN

HAMZA SHAHBAZ

Tabool ads will show in this div