چیمپئنز لیگ، بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے پرخچے اڑا دیئے

چیمپئنز لیگ میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ میں میسی کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دھول چٹا دی۔ میسی نے ایک بار پھر شاندار کھیل پیش کیا۔
يوئيفا چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں بارسلونا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان دلچپسپ میچ ہوا، جس میں بارسلونا نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ میسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے گول میں دو گول داغے۔

ميسي نے سولہويں منٹ ميں مخالف پليئر کو ڈاج ديتے ہوئے شاندار گول داغا۔ چار منٹ بعد ہي ميسي کي کک کو مانچسٹر يونائيٹڈ کا گول کيپر نہ روک سکا۔ دوسرے ہاف ميں فلپ نے گول اسکور کيا اور یوں مانچسٹر يونائيٹڈ کا سفر کوارٹر فائنل ميں ختم ہوگيا۔
? - Yesterday, Lionel Messi and Cristiano Ronaldo both scored a Champions League goal on the same day for the 1st time in more than 10 years! On 11 March 2009, Ronaldo scored for Man United against Inter (2-0), Messi netted for Barça against Lyon (5-2). #Messi vs #Ronaldo pic.twitter.com/ntGKlcGU2R
— Enock Kobina Essel (@kobinaessel39) April 17, 2019
MESSI MAGIC AGAINST MAN UNITED (ONCE AGAIN!)
Barça sweep past United by three goals to nil thanks to two goals from Messi and a stunner from Coutinho. Barça reach the semi-final stage for the first time in FOUR seasons! WHAT A NIGHT OF FOOTBALL!! ? https://t.co/s7PsZkhLWj — TalkFCB (@FCBNewsRoom) April 16, 2019
دوسری جانب کرسٹيانو رونالڈو يوونٹس کو ايونٹ سے باہر ہونے سے نہ بچا سکے۔ رونالڈو نے گول تو داغا ليکن يوونٹس کو جتوانہ سکے اور آياکس نے ايگريگيٹ پر یوونٹس کو تين دو سے ہرا ديا۔

آياکس کي جانب سے ڈی لیگٹ اور وین ڈی بیک نے گول اسکور کئے۔ ايگريگيٹ پر تين دو سے کاميابي کے بعد آياکس نے فائنل فور ميں جگہ بنالي۔