سجاول، موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق

سجاول کے قریب چوہڑ جمالی میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

حادثہ تحصیل شاہ بندر کے گاؤں میاں جی حسین دل کے مقام پر پیش آیا۔

موٹر سائیکل پر سوار گاؤں عمر اڈیجو کے رہائشی دو نوجوان محمد چانڈیو اور اللہ ڈنو اڈیجو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ایک نوجوان محمد حنیف ملاح کو تشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر چوہڑ جمالی منتقل کیا گیا

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد شاہ یقیق بابا کی درگاھ پر سالانہ عرس مبارک پر درگاہ سے حاضری دینے کے بعد واپس جا رہے تھے، جبکہ نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

Sujawal District

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div