انور مجید کے خاندان کی دو خواتین پر بیرون ملک سفری پابندیاں ختم

جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کے انور مجید کے خاندان سے تعلق رکھنے والی نور نمرمجید اور سارا ترین مجید پر بیرون ملک سفری پابندیاں ہٹا دی گئیں۔

سارہ ترین اومنی گروپ کے علی مجید کی بیوی ہیں اور نور نمر مجید، نمر مجید کی بیوی ہے۔ نمر مجید جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم ہے۔

ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کے خاندان سے تعلق رکھنے والی نور نمر مجید اور سارا ترین مجید کا نام فہرست سے نکال دیا۔

جعلی بینک اکاونٹس،انور مجید بیٹے سمیت عدالت سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی اداے نے فیصلے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کر دیا۔

عدالت نے نور نمر مجید اور سارا ترین مجید کی بیرون ملک سفری پابندی کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر رکھا تھا۔

ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احمد مکرم نےعدالت کو بتایا کہ 30 دن مکمل ہونے کے بعد دونوں خواتین کی سفری پابندیوں میں توسیع نہیں کی گئی۔

FAKE ACCOUNT CASE

Omni Group

Abdul Ghani Majeed

Tabool ads will show in this div