ٹرمپ کی متنازع ٹوئٹ، صومالی نژاد رکن پارلیمنٹ کی زندگی کو خطرات لاحق
امريکي رياست مينيسوٹا کي ڈيموکريٹ مسلم رکن کانگريس الہان عمر کہتي ہيں صدر ٹرمپ کي جانب سے متنازع ٹوئٹ سے ان کي زندگي کو شديد خطرات لاحق ہوگئے ہيں ۔
امريکي صدرڈونلڈ ٹرمپ کي جانب سے ٹویٹر پر مسلمان رکن پارلیمنٹ الہان عمر کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، صومالي نژاد رکن پارليمنٹ کي زندگي کو شديد خطرات لاحق ہوگئے۔
الہان عمرکا کہنا ہے صدر ٹرمپ کے متنازع ٹوئيٹ کے بعد انہيں سنگين دھمکياں مل رہي ہيں اسپيکرنينسي پلوسي سميت متعدد کانگریس ارکان نےامريکي صدرکی ٹویٹ کومسلمان رکن کانگریس کےخلاف لوگوں کوتشدد پراُکسانے کی کوشش قراردیا ہے ۔
الہان عمرپرممکنہ حملے کے الزام ميں ايک شخص کو حراست ميں لے ليا گيا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپني ايک ٹوئيٹ ميں مسلم رکن پارليمنٹ کي امريکن اسلامک کونسل ميں گيارہ ستمبر کے حملوں سے متعلق تقرير کا وہ حصہ شيئرکيا تھا جس ميں الہان عمر حملے کا تذکرہ کر رہي ہيں ۔
انہوں نے وڈیو کو انتہائی معنی خیز کیپشن ’ہم کبھی نہیں بھولیں گے‘کے ساتھ شیئرکیا جس کے بعد انتہا پسند امریکیوں کي جانب سے الہان عمر کو دھمکياں ملنے لگيں ۔