اسلام آباد دھرنا ختم کرنیکا فیصلہ آج رات کے جلسے کے بعد ہوگا،طاہرالقادری

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

 

لاہور  : علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ میرا چوہدری برادران سے آج کوئی  فون پر رابطہ نہیں ہوا، رابطے کا فقدان نہیں، تعلقات پہلے دن جیسے ہیں، اسلام آباد دھرنے سے متعلق علامہ ڈاکٹڑ طاہر  القادری کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ آج رات جلسے کے بعد ہوگا۔

 

اسلام آباد  سے لاہور کی جانب محو سفر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری  نے سماء سے خصوصی گفت گو  کرتے ہوئے کہا کہ آج چوہدری برادران سے کوئی ٹیلی فون پر رابطہ نہیں ہوا، تاہم ہمارے درمیان تعلقات روز اؤل جیسے ہیں، افواہیں پھیلاکرکوئی غلط فہمیاں پھیلانے کی ناکام کوشش کررہاہے۔

 

آج کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے سے متعلق علامہ صاحب کا کہنا تھا کہ  آج کےجلسےمیں میرےدونوں صاحبزادے بھی شریک ہوں گے، آج  پیغام دوں گااسٹیٹس کومسترد کرکے انقلاب کیلئےکھڑے ہوجائیں، سانحہ ماڈل سے متعلق دیت یا قصاص سے متعلق خبروں پر علامہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دیت یاقصاص نہیں، خون کا بدلہ خون ہوگا، حکومت کااپنامؤقف ہے اورہمارااپنامؤقف ہے، ڈیل کے حوالے سےافواہیں پھیلا ئی جا رہی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں آج تک کوئی حتمی چیز سامنے نہیں آسکی، معاملات پہلےدن کی طرح جوں کے توں ہیں، لاہور میں ایک دن قیام کرکے21اکتوبر کو واپس جاؤں گا، دھرنا ختم کرنےکےاعلان سےمتعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، جلسےکےبعدتمام اتحادی مستقبل کالائحہ عمل طے کریں گے، آج کے جلسے میں 10 لاکھ لوگوں کی آمد کی توقع ہے،

مینارپاکستان پرہونے والے تمام جلسوں کا ریکارڈ آج ٹوٹ جائےگا۔

 

اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق علامہ صاحب نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک کا اگلا جلسہ23اکتوبرکوایبٹ آباد میں ہوگا، آئندہ جلسوں کی تفصیلات رات کو جلسے میں بتاؤں گا، ہمارا نعرہ احتساب،اصلاحات اورپھر انتخابات ہے۔ سماء

کے

فیصلہ

بعد

آج

moon

ranking

Tabool ads will show in this div