چوہدری شجاعت حسین نے آئین کے آرٹیکل 6 میں ترمیم کی تجویز سینیٹ کو بھیج دی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے آئین کے آرٹیکل 6 میں ترمیم کی تجویز سینیٹ کو بھیج دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لفظ غداری کو مملکت کے خلاف جرم سے بدل دیا جائے۔


چوہدری شجاعت حسین نے آئین کے آرٹیکل 6 کی شق ایک، 2 اور 3 میں لفظ ہائی ٹریژن کو مملکت کے خلاف جرم کے متبادل الفاظ سے بدلنے کی تجویز دی ہے۔


انہوں نے وضاحت کی کہ غداری کے لفظ سے تاثر ابھرتا ہے کہ جرم میں ملوث شخص نے دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر مملکت کے منافی کام کیا ہے۔


چوہدری شجاعت نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 121 سے 130 تک بھی اس طرح کے الفاظ بدلنے کی تجویز دی ہے۔


واضح رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت میں جاری ہے، مسلم لیگ ق اور متحدہ قومی موومنٹ نے صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کو انتقامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آمر کے اقدامات پر اس کی حمایت کرنے والوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔ سماء

میں

کی

کے

کو

نے

child marriage

bail

دی

promise

Tabool ads will show in this div