کراچی، نوجوان سے ہاتھا پائی کرنے پر دو ٹریفک پولیس اہلکار معطل

کراچی میں شہری سے ہاتھا پائی کرنے پر ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

کچھ روز قبل گلشن اقبال نيشنل اسٹيڈيم کے قريب ٹريفک پوليس اہلکاروں اور شہري کے درميان ہاتھا پائي کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ٹريفک پوليس اہلکار اور شہري ميں پارکنگ کے معاملے پر گرما گرمی ہوئي اور نوبت ہاتھا پائي تک آگئي، جبکہ ايک اہلکار نے اپني سرکاري پستول بھی نکال لي۔

ویڈيو سوشل ميڈيا پر وائرل ہونے پر ڈي آئي جي ٹريفک نے دونوں اہلکاروں کو معطل کيا، جبکہ ايس ايس پي ايسٹ ٹريفک کو واقعے کي رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے ديا۔

واقعے پر آئي جي سندھ کلیم نے بھي انکوائري رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ چھان بین اور تحقیقات کے مراحل میں پولیس اہلکاروں، شہریوں کے بیانات اور باالخصوص سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے۔ اگر غلطي شہري کي بھي ہو تو قانوني کارروائي کي جائے۔

gulshan e iqbal

NATIONAL STADIUM

traffic policemen

fighting video

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div